اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی
بانی پی ٹی آئی کے پاس سزا ختم کرانے کا آپشن ختم ہوگیا
سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پانچ سال کیلئے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں۔
سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ سزا معطل ہوسکتی ہے فیصلہ نہیں۔
سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔
بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔