چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر پر پولیس کے مسلح اہلکاروں کا حملہ

اسلام آباد (سی این پی )چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر پر اسلام آباد پولیس کے مسلح اہلکاروں کا حملہ کر دیا

اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے چادر اورچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا پنجاب پولیس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے

وفاقی پولیس کی وردی میں ملبوس 18 سے زائد مسلح اہلکاروں نے گزشتہ رات پونے دو بجے مہتاب خان کی رہائشگاہ پر حملہ کیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

پولیس اہلکاروں نے چوکیدار سے کہا دروازہ کھولو ورنہ توڑ دیں گے ،اور تمھیں بھی ٹھکانے لگا دینگے

وفاقی پولیس کے مسلح غنڈوں نے چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کی رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ توڑا اور گارڈ پر تشدد بھی کیا

اسلام آباد پولیس اہلکار اسلحہ لہراتے رہے، گارڈ کو گالیاں بھی دیتے رہے ہیں

مسلح پولیس اہلکاروں کی فوج ظفر موج کافی دیر تک راجہ مہتاب خان کی رہائش گاہ میں گھومتی رہی

اس واقعہ کی ایس ایس پی اسلام آباد کو 20 دسمبر کو درخواست دی گئی اور 38گھنٹے سے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی اس واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی ملوث پولیس اہلکاروں کو پکڑا جاسکا