پشاور(سی این پی) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بہت کمزور ہے۔ یہ ارجنٹ میٹر ہے، جس کے لیے ہم عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔ ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہمزید کہا کہ ہم نے اپنے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی ہدایات کی ہیں۔