اسلام آباد(سی این پی)عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے اور اب تک سینکڑوں امیدوار جمع کروا چکے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کے بعد 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے تاریخ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔
شیڈول جاری ہونے کے بعد سے اب تک ملک کے نامور سیاستدانوں سمیت سینکڑوں سیاسی و سماجی کارکن اور ا?زاد امیدوار بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔نواز شریف ،عمران خان ،آصف زرداری ،شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری ،جہانگیر خان ترین ،عبد العلیم ،یوسف رضا گیلانی،مریم نواز،چوہدری پرویز الٰہی سمیت اہم سیاسی رہنماﺅں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
نواز شریف این اے130 جبکہ عمران خان این اے89 سے میدان میں اتریں گے ۔شہباز شریف این اے 123 لاہور اور این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے بھی لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے