سابق تحصیل ناظم حامدنواز راجہ نے این اے53 ،پی پی 11اورپی پی 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

راولپنڈی(سی این پی)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ نے NA53اورPP11-PP15سے کاغذات نامزدگی داخل کرا ددیئے ہیں، انہوں نے یہ کاغذات نامزدگی عوامی حلقوں کی پرزورمطالبے پر جمع کرائے ہیں،بطور تحصیل ناظم راولپنڈی انہوں نے عوام کی بہت خدمت کی اور بہت ترقیاتی کام کروائے۔اس حلقے کی عوام کسی بھی باہر سے آئے شخص کا ساتھ نہیں دیں گے

اتوار کے روز قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک گھمبیر حالات سے گزررہا ہے ،دہشت گردی اور معاشی بحران نے ملک کوجکڑ رکھا ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہی ہے ،ملکی حالات اور عوام کی بہتری کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

ووٹ کی پرچی سے ان چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگاجنہوں نے ملک کے لئے کچھ نہیںکیا ،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک موڑ پر آ کھڑا ہوا ہے اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی بھر پور خدمت اور ان کے مسائل کے لئے اقتدار کے ایوان میں اپنا کردار ادا کروں گا ۔

حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ بطور تحصیل ناظم راولپنڈی کی عوام کی خدمت کر چکا ہوں اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ، اسی منشور کو لیکر آئندہ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں تا کہ عوام کی خدمت کر سکیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مشکلات کا شکار ہے ،حلقے کی عوام کے پر زور مطالبے پر دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں کیونکہ بطور تحصیل ناظم راولپنڈی ریکارڈ کام کروا کر عوام کے دلو ں میں بستہ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حامد نواز راجہ نے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کو جانتا ہوں وہ کسی بھی باہر سے آئے شخص کو تسلیم نہیں کریںگے اور نہ ہی ان کا ساتھ دیں گے ۔