عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کرسمس کے موقع پر پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر سامنے لے آئے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے کرسمس کے دن پہلی بار میڈیا کو ا±ن کی بیٹی راحہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راحہ کے ہمراہ ممبئی میں کرسمس برنچ (ناشتہ) کیا، اس موقع پر راحہ نے کرسمس کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔عوامی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں رنبیر کپور نے راحہ کو گود میں ا±ٹھایا ہوا تھا جبکہ عالیہ بھٹ بھی بیٹی کو پیار کرتی نظر آئیں۔

مداحوں نے ان کی بیٹی راحہ کو پہلی بار دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، مداحوں نے کہا کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کا چہرے اپنے دادا رشی کپور سے ملتا ہے۔رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔