َعام انتخابات:انتخابی بینرز کیلئے ہدایات نامہ جاری

اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری کردیں۔ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پوسٹرز 18 انچ لمبائی23 انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو۔ ہینڈ پفلٹ، کتابچے 9 انچ لمبا اور 6 انچ چوڑائی کا ہو بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہ ہو ۔پورٹریٹ 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پرپبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔پوسٹرز پر قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی قرار دیا گیا۔