پی ٹی آئی کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

پشاور(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست کو پشاور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔

جسٹس کامران حیات میاں خیل پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی اذئی عمران خان سے جیل میں ملاقات اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا

اور پی ٹی آئی کی پارٹی سرٹیفکیٹ کو بھی آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا گیا۔