راولپنڈی (سی این پی )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم پر منتقل کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا
تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے۔