کھاریاں(سی این پی)حلقہ این اے 62 اور پی پی 27 سے آزاد امیدوار میجر (ر) چوہدری عامر رفیق نے کہا ہے کہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے لوگوں کے دل جیت کر الیکشن جیتوں گا
عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا کھاریاں اور سرائے عالمگیر کو انڈسٹری زون بنا دوں گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میجر (ر) چوہدری عامر رفیق نے کہا کہ حلقہ این اے 62 اور پی پی 27 میرے لئے اور میں ووٹرز کے لئے نیا چہرہ نہیں ہوں
میں اپنے حلقے سے الیکشن میں کامیابی کے بعد کھاریاں اور سرائے عالمگیر کو جدید ترین اور پرامن شہر بنائیں گے
انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024ء میں اپنے حلقے کی عوام سے جو بھی وعدہ کروں گا وہ پورا کروں گا
انہوں نے کہا کہ میدان سیاست ہے اس میدان میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور علاقے کو ترقی دینا ہے