اسلام آباد( سی این پی)ورلڈ بینک نے پاکستان کے موجودہ معاشی ماڈل کو ناکارہ قرار دیدیا۔
یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ترقی کے ادارے میں پیش کی گئی ایک اپنی رپورٹ میں کیاگیا
پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے،پاکستان میں غربت دوبارہ سر اٹھار ہی ہے،معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں،معاشی ترقی پائیدارنہیں ہے
موجودہ سرمایہ کاری کے تحت معاشی ترقی محدود رہے گی،معاشی پالیسوں کے فوائد محدود لوگوں کو مل رہے ہیں
، پاکستان خطے کے دیگرملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے،غربت ، ماحولیات، توانائی اور نجی شعبہ کی پالیسیاں بدلنا ضروری ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اسوقت میڈم ٹرم اور گہری اصلاحات کی سخت ضرورت ہے
پاکستان کو اے ڈی بی، اے آئی آئی بی، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک، چین، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ معاشی تعلق پر اعتماد دینا ہوگا
ٹیکس بیس کو بڑھانے کیلئے اثاثوں، پراپرٹی،زراعت پر ٹیکس لاگو کرنا ہونگے،ٹیکس وصولیوں کی بنیاد بڑھاکر پاکستان بیرونی دنیا سے قرضہ کو کم کرسکتا ہے
نقصان میں چلنے والے پبلک سیکڑ اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر، بجلی چوری کی روک تھام ضروری ہیں
غربت کی سطح کمی اب اضافہ میں بدل رہی ہے،معاشی ترقی ریورس ہونا شروع ہوگئی ہے،معاشی ترقی چند لوگوں تک محدود ہورہی ہے۔