الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سی این پی) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا دیا گیا۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے،فواد حسن فواد کا عہدہ الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔