اسلام آباد(سی این پی)عام انتخابات 2024 ، نواز شریف اور بلاول کے کاغذات منظور، عمران خان کے مسترد کر دیئے گئے
الیکشن2024 میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا ہے
سابق وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات منظور جبکہ عمران خان کے مسترد ہوگئے۔
دوسرا مرحلہ میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی گئی،
دوسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات پر عائد اعتراضات کو سنا گیا اور انہیں مسترد کرنے یا ان کی منظوری کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
نواز شریف کے کاغذات لاہور کے حلقہ این اے 130 ، شہباز شریف کے این اے 123 لاہور اور کراچی 242 جبکہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظورہوگئے
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے سربراہ جہانگیر خان ترین کے این اے 149 اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے این اے 117 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 ، این اے 196 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے
جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 207 نوابشاہ اور پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
عمران خان کے این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے