ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان(سی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک کے مقام پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے کے قریب فائرنگ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

فائرنگ کے نتیجے میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام عملہ مکمل محفوظ رہا، ملک بھر میں کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے

ادھر ترجمان جے یو آئی کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے

انہوں نے کہا کہ بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں

انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی

ترجمان نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں ، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے

اسلم غوری نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے

دوسری جانب جے یو آئی کے قریبی رہنما کا کہن اتھا کہ فائرنگ واقعہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان گاڑی میں موجود نہیں تھےبلکہ وہ اپنے گھر میں آرام فرما رہے تھے

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے