اسلام آباد (سی این پی)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کی انکوائری ،چیف کمشنر اسلام آباد نے فریقین کو9 جنوری کا نو ٹس جاری کر دیا
چیف کمشنر اسلام آباد کو سابق صدر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی فضل حسین نے درخواست دی
جس میںالزام لگایا کہ ڈ پٹی کمشنر ،سرکل رجسٹرار ،ڈپٹی رجسٹرار اور انسپکٹر کی ملی بھگت سے سوسائٹی میں ایک ڈویلپرجس کو پرائیویٹ لمیٹڈ کا مالک عروج جاویدبٹ اور فنانس سیکرٹری خرم شہزاد بٹ جو کہ بھائی ہیں کو جعلی الیکشن میں کامیاب کروایا
جبکہ دیگر پارٹیوں نے الیکشن کابائیکاٹ ہوا تھا لیکن ڈپٹی رجسٹرار اور انسپکٹرسراج سمیت دیگر کی ملی بھگت سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے15ماہ بعد جاری کیا
سابق صدر فضل حسین نے مزید الزام عائد کیا کہ سوسائٹی کاسیکرٹری خود ڈویلپر ہے اورسیکرٹری بھی ہے وہ پلاٹ جعل سازی سے فروخت کر رہا ہے ۔
فضل حسین کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری میں بھی بے قاعدگیوں پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں
چیف کمشنر اسلام آباد نے 22 دسمبر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا بعد ازاں 29 دسمبر کو طلب کیا لیکن انکوائری میں مخالف فریق پیش نہ ہوئے
گزشتہ روز چیف کمشنر کے نہ ہو نے پر 9 جنوری کو نوٹس جاری کر تے ہو ئے طلب کیا ہے ۔