اسلام آبا د(سی این پی )اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفا قی دارالحکو مت میں نیو ائیر کے مو قع پر جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دے دیا۔
جس کے تحت اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کے2000سے زائد افسران و جو ان اپنے فرائض منصبی سرا انجام دیں گے
مسیحی عبادتگاہوں کے اردگر د خصوصی تلاشی اور نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم کیے گئے ہیں،تا کہ تلاشی کو مو ثر بنا یا جا سکے، ضلع بھر کے علا وہ عوامی مقامات پر بھی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنزنے وفاقی دارالحکو مت اسلام آ بادمیں نیو ائیر کے مو قع پر ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام ترتیب دے دیا
سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران اپنے علا قوں میںہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کے خلا ف سخت کارروائی کو یقینی بنا ئیں
مسیحی عبادتگاہوں کی سکیور ٹی کو موثر بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لائے جائیں، مختلف مقاما ت پر تلاشی کے لیے نا کہ بند ی کی جائے اور سخت تلاشی کو یقینی بنایا جائے
عبادتگاہوں کی چھتوں پر بھی مسلح جوانوں کو تعینات کیا جائے، کھلی جگہوں پر کو ئی پر وگر ام نہ کیا جا ئے، روشنی کا معقول انتظام ہو نا چاہیے
ایس ایس پی آپریشنزنے کہاکہ نیو ائیر کے موقع پرسکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 2ہزار سے زائد افسران وجو ان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے
تما م متعلقہ ڈی پی اوز اورافسر مہتمم تھانہ جات کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ مسیحی عبا دتگاہوں کے باہر با و ردی مسلح اہلکار، سول پارچات اور خواتین پو لیس اہلکاروںکو تعینات کیا جائے
پولیس کی مختلف ٹیمیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی ضلع بھر اور عوامی مقامات پر اضافی نفری کوتعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے