اسلام آباد(سی این پی)انسداددہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی عدالت نے محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کے توسیع کرتے ہوئے ایم ایس پولی کلینک ہسپتال کو میڈیکل رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر محسن بیگ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ میں پیکا کو کنسیڈ کیا ہے،ایف آئی اے کے ہاتھ کھل چکے ہیں،پولیس نے ایک اور کیس رجسٹر کر دیا،تین دن سے گھر انکے نرغے میں ہے، پولیس گھر سے تمام چیزیں لوٹ کر لے جا چکی ہے، پولیس نے عدالتی ریمانڈ کا غلط استعمال کیا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ مزید ریمانڈ کیوں چاہیے،پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے پولیس گرافک ٹیسٹ کرانا ہے،کچھ ویڈیو ان سے برآمد کرنی ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ پولیس گرافک ٹیسٹ کس لئے کرانا ہے،تین دن میں کیا کیا ہے،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ اتوار کو ڈی سی،آئی جی،ایس ایس پی محسن بیگ کے گھر میں تھے،پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ ویڈیوز کی میچنگ کے لئے پولیس گرافک کرانا ہے، عدالت نے کہاکہ چھے دن سے محسن بیگ آپکے پاس ہے،آپکی کیا کارکردگی ہے، پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ چھے دن سے ویڈیو برآمد نہیں کی جا سکی، عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے، عدالت کو بتائیں ؟،وکلاء نے کہاکہ عدالت وکلاء کو محسن بیگ سے ملاقات کی اجازت دے، عدالت نے کہاکہ یہ کوئی دہشتگرد تو نہیں ہیں، آپ تھانے میں بھی مل سکتے ہیں،آپ درخواست دیں،دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے محسن بیگ سے استفسار کیاکہ آپکے پاس کوئی ویڈیو ہے ؟ جس پر محسن بیگ نے کہاکہ نہیں میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں ہے،میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں انہوں نے اٹھانا ہے تو میڈیا کے کیمرے اٹھا لیں،چار دفعہ انہوں نے میری میڈیکل رپورٹ تبدیل کروائی،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کروائی،عدالت میڈیکل رپورٹ اپنے پاس منگوا لے،عدالت کے جج نے کہاکہ آپ درخواست دیں میڈیکل عدالت منگوا لیتی ہے،جس پر وکلاء کی جانب سے میڈیکل کی درخواست دے دی گئی اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جس کے بعد وکلاء نے کمرہ عدالت میں ہی محسن بیگ سے ملاقات کی،بعد ازاں عدالت نے محسن بیگ کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے ایم ایس پولی کلینک کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایس پولی کلینک اصالتا عدالت پیش ہوں اور سماعت 23 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">