راولپنڈی (سی این پی)آرمی چیف سید عاصم منیر نےنئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں
سال 2024 پاکستان کےلیے اندرونی و بیرونی حوالوں سے بہت اہمیت کا سال ہے
مشکل مگر اہم ترین سال 2023 اختتام کو پہنچا ،سال 2024 اندرونی و بیرونی طور پر پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا
افواج پاکستان مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں،پاکستان کی سپرٹ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
پاکستان ان گنت نعمتوں اور مواقع سے بھرپور ملک ہے،بے شک،ہماری عظیم قوم بانیان پاکستان کے خوابوں اور قوم کی توقعات کے مطابق عروج حاصل کرے گی
آرمی چیف نے کہا کہ یقینا ایک روشن مستقبل آنے والی نسلوں کا منتظر ہے، انشاءاللہ
ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، توقع ہے کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیریوں کے مسائل میں کمی کا سبب بنے گا
پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے گی ،ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا