مراد سعید عدالت کے سامنے سرنڈر ہونے کیلئے تیار

پشاور(سی این پی) تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید بالآخر عدالتوں کے سامنے سرنڈر ہونے کے لئے تیار ہوگئے ،مراد سعید کے والد نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

درخواست شاہ فیصل اتمان خیل کی وساطت سے تیار کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مختلف اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہے

اپریل 2022ئ میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس کے بیٹے کے خلاف مختلف مقدمات درج ہوئے اور 9 مئی کے بعد ان کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے گئے۔

پٹیشن میں مزید کہاگیا کہ مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا مگر انہیں کوئی معلومات نہیں دی گئی

اور اب بھی ان کے گھر اور حجرے پر چھاپوں کے ساتھ ساتھ اس کے رشتہ داروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، مراد سعید ایک پ±رامن شہری ہے اور اسے مخالفین صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے مگر خدشہ ہے کہ اسے عدالتوں میں پیش ہونے سے قبل ہے گرفتار کرلیا جائے گا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ جتنے مقدمات مراد سعید کے خلاف درج ہیں اس میں انہیں ضمانت دی جائے کیونکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے اور درخواست گزار کے خاندان افراد کو گرفتاری اور یراساں کرنے سے روکا جائے۔