لاس اینجلس (سی این پی)امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز نے ایک مرتبہ پھرگلوکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔
اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز نے ارادہ کرلیا ہےکہ انکی نئی آنے والی البم آخری ہوسکتی ہےجس کے بعد وہ گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔
انٹرویو میں سلینا گومز نے کہا کہ اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا میوزک کیریئر کا آغاز محض اتفاق تھا۔
قبل ازیں سال 2021 میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کےمستقبل کے بارےمیں کہا تھاکہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ اور انہیں لگتا ہے لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں