خدمت کرنی ہے سیاست نہیں ،یوتھ کے لئے کام کرنا ہے،ذیشان نقوی

اسلام ا ٓباد (سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار حلقہ این اے 46 ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہوا نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے ۔ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئ ہیں میں کارکن کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میرا منشور ہے کہ خدمت کرنی ہے سیاست نہیں یوتھ کے لئے کام کرنا ہے اور ان کی جو محرومیاں ہیں ان کو دور کرنا ہے اور پاکستان کو کامیاب کرنا ہے اور ایشین ٹائیگر بنانا ہے۔

ان خیلات کا اظہار انھوں نے کیپیٹل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فائنل لسٹ تو 13 جنوری ہو گی کیونکہ 12 جنوری تک کاغذات جمع کروانے کی تاریخ ہے اس کے بعد ہی فائنل ہو گا کہ مد مقابل کون ہےانہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب کے 3ادوار دیکھ لیں جو ڈیولیپمنٹ کے کام اور جو مہنگائی پر کنٹرول جو میگا پروجیکٹس میاں نواز شریف صاحب لے کر آئی اگر ان کو نکال دیا جائے۔ تو میں سمجھتا ہوں کے پاکستان میں نہ ہونے کے برابر کام رہ جاتا ہے تو ووٹ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیں کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سال میں تباہی ہوئی ہے جس طرح قوم کو بدتمیز کیا گیا ہے اور بد تمیز کلچر دیا گیا ہے ، جو دھرنے دی گئ جو ترقی کا پہیہ جام کیا گیا ، جس طرح نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت سے نکال دیا گیا تھا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائی تاکہ پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ کی طرف گامزن ہو اور پاکستان کو جتنے بھی 4 سال میں مسائل رہے ہیں وہ حل ہو سکیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہوا ، جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تب جنگلا بس تیار تھی اور ان کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ اس کا افتتاح کر سکیں اود جب میاں محمد شہباز شریف صاحب آئے تو ایک ہفتے میں ہی اس کا افتتاح ہوگیا اور وہ میٹرو بس کا ائیرپورٹ تک افتتاح ہوا اور باقی جو گرین لائن ، اورنج لائن ، اس طرح کی دسکیمیں بھی آگئ اور 9 روٹ اور تیار ہیں جو دیہاتوں سے بھی گزریں گی جیسے کہ شاہ اللہ دتہ۔ سے بھی ایک روٹ شروع ہوگا جو کہ ڈی -12، ای-11 سے ہوتا ہوا جی-10 تک جائے گا اور وہاں سے دوسرے سٹیشن سے بیٹھ کر آپ جہاں مرضی راولپنڈی ، سلام آباد میں چلے جائے ، اس طرح کے 9 نئ روٹ اپرو ہو چکے ہیں ہر علاقے سے ، دیہات سے میٹرو چلتی ہوئی نظر آئیگی۔