اسلام آباد (سی این پی) و فاقی دارلحکومت کے تھا نہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاؤن دن دیہاڑے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل سمیت دو شہید( قتل ) ڈرائیور زخمی ملزمان فرار ہو گئے ملزمان فرار ہو گئے
پولیس کے مطابق مولانا مسعودالرحمن عثمانی پر قاتلانہ حملے کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی فائرنگ سے ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق، ایک شدید زخمی ،پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل اسلام آباد پاکستان مولانا مسعودالرحمن عثمانی کی میت پمز اسپتال پہنچا دی گئی
کارکنان کی بڑی تعداد پمز اسپتال میں موجود، کارکنان ایمرجنسی کا دروازہ کھول کر اندر داخل، دو زخمیوں کو بھی پمز اسپتال لایا گیا ہے،دوسری جانب سنی علما کونسل نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔