جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث ملزمان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،کاغذات نامزدگی منظور

راولپنڈی(سی این پی)سانحہ 9 مئی کے روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث ملزمان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئ۔

راولپنڈی الیکشن ٹریبونل راولپنڈی کہ سربرا جسٹس مرزا وقاص روف نے تحریک انصاف کے امیدوار جن میں سابق وزیر قانون و مرکزی ملزم سانحہ9 مئی و جی ایچ کیو حملہ کیس راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی مظور کرلئے

اس کے علاوہ سانحہ 9مئی کے سرغنہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اورراجہ راشد حفیظ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے

اٹک کے میجر طاہر صادق اور ان کی اہلیہ ناز صادق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر کے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

راولپنڈی الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 23 چکوال سے فوزیہ برام کے کاغذات منظور کرتے ہوئے اس پر اعتراضات مسترد کر دیئے۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزر قانون راجہ بشارت ،واثق قیوم اور راجہ راشد حفیظ 9 مئی واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے اور منظر عام پر نہیں آئے ۔