راولپنڈ ی(سی این پی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی،دونوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا
توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بانی تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔
چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا
فرد جرم کے وقت بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی وکلاءکے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے