سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آبا د(سی این پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج انکی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں تعیناتی اعزاز سے کم نہیں

انہوں نے کہا کہ لیکن موجودہ حالات میں وہ اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتے اسلئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہے ہیں

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا

جس کا انہوں نے جواب دیا تھا تاہم انکی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے حوالے سے درخواست گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی۔