اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس سیف سٹی نے سال 2023 میں ٹریفک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ سے زائد ای چالان ٹکٹس جاری کئے،یہ ای چالان ٹکٹس سیٹ بیلٹ، فینسی نمبر پلیٹ، زیبرا کراسنگ، سرخ اشارہ کی خلاف ورزی ،تیز رفتاری اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے میں ملوث ڈرائیوروں کوجاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی زیرِ نگرانی اسلام آباد کیپیٹل پولیس سیف سٹی اسلام آباد نے سال 2023 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوںپر 2 لاکھ 22 ہزار 19 چالان ٹکٹس جاری کئے، جن میں بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیوروں کو 4 ہزار 4 سو 95، تیز رفتار ی کرنیوالوں کو 2 لاکھ 6 ہزار 7 سو 47، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کو 4 سو 31، زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار 8، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو 3 ہزار 7 سو 19اور سرخ اشارہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 4 ہزار 619 ای چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی زیرِ نگرانی میں سال 2023 میں چالان ٹکٹس کے جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا، اضافہ کرنے کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا تھا، اس موقع پر سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">