پشاور ہائیکورٹ:الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پشاور(سی این پی) پی ٹی آئی نے پارٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر عدالتی احکامات کے باوجود عمل نہ کیے جانے پر ہائی کورٹ میں دائر کی گئی

درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ارکان الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل قاضی انور اور شاہ فیصل الیاس کی وساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی پارٹی سرٹیفکیٹ شائع نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اس کے باوجود شائع نہیں کیا۔

عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔