سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےپولیس کو پیکا ایکٹ کے تحت اختیارات مل گئے

اسلام آباد(سی این پی) و فاقی حکومت نے ملک میںسوشل میڈیا، یو ٹیوب، پر حکومت کے خلاف مہم چلانے والوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پیکا ایکٹ کے تحت پولیس کو اختیارات دے دیئے

ابتدائی طور پر کیپیٹل پولیس میں سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا قیام الیکشن سے قبل ملک بھر میں یونٹ قائم ہوںگےجو پیکا ایکٹ کے تحت مقد مات درج کریں گے

اسلام آباد میں سائبر کرائم تفتیشی یونٹ 15جنوری سے فعال ہوجائے گا،پیکا ایکٹ میں ترمیم کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس سائبر کرائم مقدمات کا اندراج کرے گی

سائبر کرائم کی تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اے کے تعاون سے شعبہ جاتی استعداد کار کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا

۔سلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خا ں کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارلحکومت میں سائبر کرائم کے انسداد کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا گیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیکشن 30کے تحت سائبر کرائم کے مقدمات کا اندراج کرے گی

اسلام آباد کیپیٹل پولیس سائبر کرائم کی تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت حاصل کرے گی، سائبر کرائم تفتیشی یونٹ ایف سکس خدمت مرکز میں قائم کیا گیا ہے

سائبر کرائم تفتیشی یونٹ کے افسران سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کے ماتحت اور ایس ایس پی سیف سٹی کی زیر نگرانی اپنے فرائض سرانجام دیں گے

اس سلسلہ میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے 60 افسران نے ایف آئی اے کے تعاون سے شعبہ جاتی استعداد کار کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کو حل کرنے کے لیے ایف آئی اے کے تعاون سے سائبر کرائم کے مقدمات کی تفتیش کرے گی

شہری سائبر کرائم کے مقدمات کے اندراج کے لیے کسی بھی تھانے میں درخواست دے سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایف سکس سائبر کرائم تفتیشی مرکز 15 جنوری سے فعال ہوجائے گا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایف آئی اے کے ساتھ مل کر وفاقی دارلحکومت میں جدید کرائم کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے۔ ملک میںسوشل میڈیا، یو ٹیوب، پر حکومت کے خلاف مہم چلانے والوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پیکا ایکٹ کے تحت پولیس کو ختیارات دے دیے۔