اسلام آباد(سی این پی) و فاقی دارلحکومت میں اسلحہ کی نوک پرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ و یڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج ملزمان کو گرفتار کرلیا
تھانہ شالیمار پولیس کو(ن) بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ چائنیز کے ساتھ ویڈیو وی لاگ کا کام کرتی ہوں، اپنی دوستوں کے ساتھ کیفے میں موجود تھی کہ ذیشان نامی لڑکا جو کہ مجھے میری دوست آرزو کاسابقہ ملازم تھا۔
اور اس کی سالگرہ کے موقع پر ملا تھا اس موقع پر اس نے مجھ سے میرا نمبر لیا تھا بعد ازاں میں نے اس کا نمبر بلاک کر دیا تھا کیفے میں وہ مجھے دوبارہ ملا اور کہا کہ میں نے بات کرنی ہے اتنے میں حمزہ عرف بنٹی آگیا اور کہا کہ ذیشان میرا اچھا دوست ہے آپ ساتھ جائیں میں باہر گئی اس نے مجھے گاڑی میں بیٹھایا اور اسرار کیا کہ مجھے ان بلاک کر دو لیکن میرا موبائل فون میری دوست سویرا کے پاس کیفے میں تھا جو کہ ویڈیو بنارہی تھی وہ مجھے ایک کیفے میں لے گیا اور چکر لگواتا رہا ۔
اس کے بعد ہم واپس کیفے کے پاس آئے لیکن اس حمزہ عرف بنٹی کے کالے دوست نے بتایا کہ آپ کی تمام دوستیں واپس جا چکی ہیں مجھے ذیشان نے کہا کہ آپ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ جائیں ہم آپ کو ڈراپ کر دیتے ہیں اتنے میں ایک پتلا لڑکا اور کالا لڑکا گاڑی میں بیٹھ گئے اور ذیشان میرے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا پتلا لڑکا گاڑی چلا رہا تھا ان دونوں کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہوں جب وہ کسی اور راستے پر جانے لگے تو میں نے کہا کہ یہ میرے فلیٹ کا راستہ نہ ہے میں نے شور ڈالا لیکن کالے لڑکے اور ذیشان نے پستول نکال لئے اور کہا کہ خاموش ہو جاؤ اس کے کچھ دیر بعد ایک سن سان کی جگہ پر گاڑی کو روکا اور ذیشان نے مجھ سے زبر دستی کرنے کے لئے میرے کپڑے اتارنے لگا تو میں نے مزاحمت کی جس پر پتلا لڑکا اسلحہ تان کر مجھے کہا کہ شور مت ڈالو اس کے بعد ذیشان نے میرے ساتھ زیادتی کی میں روتی رہی پھر کالا لڑکا آیا میں رورہی تھی ۔
اس نے مجھے تھپڑ مارے اور گردن دبائی اور پتلا لڑکا اسی طرح پستول لے کر اگلی سیٹ پر بیٹھا رہا میرے ساتھ ان تینوں لڑکوں نے زبر دستی زیادتی کی، اس کے بعد ذیشان نے میرے برہنہ وڈیو بنائی اور اسلحہ زور پر دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو وڈیو وائرل کریں گے اور جان سے مار دیں گے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا