این اے55سے راجہ بشارت الیکشن لڑیں گے

راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی کے حلقہ این اے55 سےسابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت الیکشن لڑیں گے ۔

انہوں نے علاقے کی شہریوں اور عہدیداروں سے بات چیت کی جنہوں نے ان کی بھر پور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا ۔

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اس بار الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

یاد رہے کہ این اے 55 سے راجہ بشار ت کا مقابلہ ن لیگ کے ملک ابرار احمد اور پیپلز پارٹی کے بابر سلطان جدون سے ہوگا

راجہ بشارت کو حلقے میں تحریک انصاف کی بھر پور حمایت حاصل ہے جبکہ ن لیگ کے ملک ابرار احمد کے ساتھ ان کا کانٹے کا مقابلہ ہوگا