ہراسانی کیس :جاوید اقبال اچانک بیمار ہوگئے،آئندہ سماعت پر پھر طلب

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہر اسانی کی چیئر پرسن نے طیبہ گل کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سمیت12ملزمان کو آئندہ ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا ۔

گزشتہ روز سابق چیئرمین جاوید اقبال سمیت دیگر نیب افسران کو طلب کیا گیا تھا لیکن سلبق چیئرمین نیب اچانک بیمار ہوگئے جبکہ ان کے وکیل نے ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بیمار ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اچانک بیمار ہو گئے۔ تاہم چیئر پرسن کا کہنا تھا کہٓ ائندہ ان کو اس وقت طلب کریں گے جب وہ صحت مند ہو جائیں گے

جبکہ دوسری جانب طیبہ گول کا کہنا تھا کہ آئندہ تاریخ تب رکھیں جب جاوید اقبال صحت مند ہو جائیں، کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کا انا ضروری ہے

چیئر پرسن فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر لگائے گئے الزامات پر جواب ضرور جمع کرانا ہوگا

وفاقی محتسب نے جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو ائندہ ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے تاہم سماعت ائندہ 30 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔