بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈائون

راولپنڈی(سی این پی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے خصوصی احکامات اور سی ٹی او، راولپنڈی کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی کا بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، پنجاب کے احکامات کیمطابق سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے مختلف شاہراؤں پر خود جا کر سرکل افسران کی نگرانی میں جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور تمام سرکل افسران و فیلڈ سٹاف کو سختی سے ہدایات دیں کہ افسرانِ بالا کے احکامات کی روشنی میں جاری خصوصی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہو گی۔

سی ٹی او، راولپنڈی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی نے یکم جنوری سے 16 جنوری تک بغیر فٹنس کے چلنے والی1060چالان اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 1835چالان کیۓ جبکہ28,95,000 روپے جرمانہ بھی عائد بھی کیا گیا۔جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے حفاظت کے پیشِ نظر گذشتہ 16 دنوں میں دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ نہ پہننے والے 1872 افراد کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے اور ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں بریف بھی کیا گیا۔

دیگر ازیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، پنجاب کے ماحول دوست احکامات کیمطابق رواں ماہ میں معمول سے زیادہ دھواں دار 319 گاڑیوں کیخلاف باضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی اور 13 گاڑیوں کو متعلقہ تھانہ جات میں بند کرنے کیساتھ ان کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی متعقلہ محکموں کو برائے معطلی بھجوائے گئے۔

سی ٹی او، راولپنڈی نے افسرانِ بالا کے احکامات کیمطابق تمام روڈ یوزرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ھوۓ مہذب شہری ھونے کا ثبوت دیں۔