راولپنڈی(سی این پی)ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایران کیخلاف بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔کارروائی کے دوران ڈرونز، راکٹ سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایران کی دراندازی پر پاکستان نے بھر پور جوابی کارروائی کی ہے ،پاک فوج نے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ترجمان کے مطابق 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موثر سٹرایئکس کیں ، یہ دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،پاک فوج نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی ہے،
ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں پاک فوج نے ڈرونز، راکٹ سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا، بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کا کوڈ نام مرگ بر سرمچار کانام دیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے،دہشتگردوں میں دوست عرف چیئرمین، بجر عرف سوگھت، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں،دہشتگردوں کے خلاف حملے ڈرونز، راکٹوں، بارودی سرنگوں اور اسٹینڈ آف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے، اجتماعی نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی۔
بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں
٭٭٭٭٭