فیصل شیرجان کی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے فیصل شیرجان کی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔فیصل شیرجان کی طرف سے دائردرخواست میں سیکرٹری ایسٹبلشمنٹ، سیکرٹری اطلاعات، پیمرا و دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے ایگزیکٹو ممبر پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہاگیاہے کہ ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی عدالتی احکامات اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔