اسلام آباد(سی این پی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضانے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کوائف سیکرٹری شاہیرہ شاہد سے ملاقات کی اور ان سے گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فیڈریشن کو بارہ کہو سکیم ، ایف 14 اور 15 میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی فائل بھجوانے بارے میں بات چیت کی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں فائل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فیڈریشن کو بھجوا دی جائے گی۔
نواز رضا نے کہا کہ یہ منصوبہ کئی سالوں سے التواءکا شکار ہے ،متعدد بار لسٹ بن چکی ہے کیوں عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،سیکرٹری شاہیرہ شاہدنے کہا کہ ہم نے لسٹ فائنل کر دی ہے ،جلد لسٹ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ کو بھجوا دی جائےگی ۔اس حوالے سے تمام فہرست مرتب کرلی گئی ہے، میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھاگیا ہے ،وزارت ہاﺅسنگ کمیٹی نے بھی اس لسٹ کی منظوری دید ی ہے اورایک دو روزمیںخوشخبری سنا دی جائےگی ۔
سیکرٹری شاہیرہ شاہد نے مزید کہا کہ اس لسٹ میں پروفیشنل صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے ،اس میں کوئی غیر صحافی نہیں ہوگا ،اگر کسی کو اعتراض ہوگا تو وہ اس لسٹ کو چیلنج کر سکتا ہے ،پروفیشنل صحافیوں کی لسٹ تیار کی گئی ہے تا کہ کسی کا حق نہ مارا جا سکے اس لئے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھاگیا ہے تا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔جس پر نواز رضا نے سیکرٹری شاہیر ہ شاہد کا خصوصی شکریہ اداکیا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔