راولپنڈی(سی این پی) ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق تحصیل ناظم پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 15 سے حامد نواز راجہ نے کہا ھے کہ پہلے بھی عوامی خدمت کو عبادت سمجھا اور آئندہ بھی منتخب ھوکر عوامی خدمت جاری رکھیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میدیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بطور تحصیل ناظم راولپنڈی کے ہر گلی کوچے میں میری خدمت کے نشانات موجود ہیں انشاء اللہ اسی خدمت کے جذبے سے دوبارہ ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا اس موقع پر راجہ طوران. راجہ محمد قاسم راجہ عباس وحید راجہ اسد الللہ اور تاجر راہنما محمد وحید راجہ اور معززین علاقہ بھی موجود تھے حامد نواز راجہ نے حلقہ کی عوام اور دوستوں سے میری جیت اس حلقہ کی محبت ھے اس موقع پر حامد نواز راجہ نے کہا 8 فروری عقاب پر مہر لگاے اور ووٹ آپ حق ھے اس کو ادا کریں جبکہ تاجر راہنما محمد وحید راجہ نے خصوصی طور پر دوستوں کے ساتھ حامد نواز راجہ کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارک باد دی۔