بھارہ کہو انکلیو فیز ون اور ٹو میں 87میڈیا ورکرز کے نام منظور

اسلام آباد (سی این پی)وزارت اطلاعات نے بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کے نام منظور کر لئے ہیں۔ ان میڈیا ورکرز کی لسٹ وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کو پہنچ گئی ۔ بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹو، ایف 14اور15 میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے کوٹہ کے تحت درخواستیں 2015میں دے رکھی تھیں جس کے تحت بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کا نام آیا جبکہ صحافیوں کے پلاٹوں کی میرٹ لسٹ مکمل ہو گئی ہے جو وزارت اطلاعات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی بھجوادی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز کی میرٹ لسٹ 26 مارچ کو مکمل کر کے وزارت اطلاعات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو بھجوا دی تھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ایک سینئر آفسر نے رابطہ پر بتایا کہ ہمارے پاس میڈیا ورکرز کی لسٹ آچکی ہے وزارت اطلاعات نے جن میڈیا ورکز کے پلاٹ منظور کئے ان کے نام سامنے آگئے ہیں جو بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کو الاٹ کر دیئے گئے۔