نئے ترقی یاب ہونے والے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رضا اللہ خان کو رینک لگانے کی تقریب

اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے نئے ترقی یاب ہونے والے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رضا اللہ خان کو رینک لگانے کی تقریب

آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ کے ہمراہ نئے ترقی یاب ہونے والے افسرکو رینک لگائے اور مبارک باد دی،چیئرمین نیب کی سفارشات پر نئے ترقی یاب افسر کی خدمات قومی احتساب بیورو کے حوالے کر دی گئی ہیں،وہ بطور ایس پی سکیورٹی قومی احتساب بیورو میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں نئے عہدے پر ترقی پانے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رضا اللہ خان کے اعزاز میں رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تقریب کے دوران سی پی او لاءاینڈ آرڈر /کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج اور سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کے ہمراہ نئے ترقی پانے والے ڈی ایس پی رضا اللہ خان کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کے رینک لگائے ،ان کو مبارک باد دی،ترقی کے بعد ایس پی رضاءللہ کو ایس پی سکیورٹی نیب تعینات کردیا گیا،اس سلسلہ میں چیئرمین نیب نے ایس پی سطح کے افسر کی بطور ایس پی سکیورٹی تعیناتی کے لئے لکھا تھا،ایس پی سکیورٹی سات نیب ریجنل بیورو دفاتر کی سکیورٹی کے متعلق تمام امور کو دیکھیں گے

نیب سکیورٹی پر تعینات تمام پولیس اہلکار ایس پی سکیورٹی نیب کی زیرنگرانی اپنے فرائض سرانجام دیں گے،آئی سی سی پی او نے نئے ترقی یاب افسر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے امید کرتاہوں کہ قانون کے یکساں نفاذ ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس کی فراہمی سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیںموقع پر نوترقی پانے والے نئے ایس پی رضااللہ خان نے آئی سی سی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت اور تحفظ کے اصولوں کے مطابق پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس فورس کی بہتری اور دیگر امور کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔