میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں،وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں کے کوٹے سے ایک کنال کا قیمتی پلاٹ خود ہی منظور کرلیا

اسلام آباد(سی این پی)ریٹائرڈ ڈی جی ریڈیو پاکستان مرتضی سولنگی نگران وزیر اطلاعات نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے صحافیوں کے کوٹے سے قیمتی پلاٹ خود ہی منظور کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رات دن میرٹ اور اصول پسندی کے بھاشن دینے اورمیرٹ کی مالا جپنے والے بظاہر شریف النفس اور بااصول مرتضی سولنگی نے صحافیوں کی فہرست میں خود کو شامل کروا کر کروڑوں روپے مالیت کا ایک کنال کا پلاٹ حاصل کر لیا۔میرٹ پر 38/ 40 سال سے صحافت کرنے والے منہ دیکھتے رہ گئے۔

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی منظور نظر صحافیوں کی متنازہ ترین پلاٹ لسٹ میں موصوف نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا نام بھی شامل ہے انچارج وزیرہائوسنگ جو کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ہیں، انہوں نے اپنی کابینہ کے وزیر کو نواز کر ان کا نام کٹیگری ون ایف 14,15 کی لسٹ میں ڈال دیا ۔

یاد رہے اس لسٹ کے مطابق مرتضی سولنگی نے 14پریل 2017کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈین اتھارٹی میں درخواست جمع کروائی تھی انہوںنے بطور رائٹر بروڈ کاسٹر نیا دور کے طور پر فارم جمع کرائے اور ان کی تاریخ پیدائش 29-02-1960ہے اور قبل ازیں وہ بطور سرکاری ملازم ریڈیو پاکستان کے ڈی جی رہے رٹائرڈ ہونے کے بعد انہوںنے شعبہ صحافت اختیار کیا ۔

اسلام آباد اور راول پنڈی کے صحافی اس متنازعہ اور خلاف میرٹ لسٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیںکئی سال انتظار کرتے بیروزگار کرائے کے مکانوں میںرہنے والے صحافیوں میں شدید غم.و غصہ پایا جارہا ہے کہ میرٹ پر حقدار صحافوں کو پلاٹ دلوانے کی بجائے وزیراطلاعات نے سیکرٹری انفارمیشن اور کمیٹی کی اشیر باد سے کو اپنا پلاٹ خود ہی منظور کر لیا۔

اس حوالے سے کمیٹی کے رکن حاجی نواز رضا نے رابطہ پر بتایا کہ ریٹائرڈ ڈی جی ریڈیو پاکستان مرتضی سولنگی نگران وزیر اطلاعات کا صحافت کا 20 سال کا تجربہ ہے اس لئے سیکرٹری انفارمیشن اور کمیٹی کے دیگر ممبر ان نے ان کے نام کی منظوری دی ہے۔