اسلام آبا د(سی این پی)ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی،صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لےکر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں ریکارڈ 5 روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی چئیر مین نیپرا کی سربراہی میں اتھارٹی نے سی پی پی اے کی ماہ دسمبر کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بجلی کے استعمال میں 10 فیصد کمی جبکہ صنعتوں نے بھی 31 فیصد تک مہنگی بجلی کے باعث کم استعمال کی بتایا گیا کہ شمال جنوب سسٹم پر مسائل کے باعث قیمتوں میں ویریئشن ایا جس پر نیپرا کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کا پلان بھی طلب کر لیا جبکہ دوران سماعت سی پی پی اے نے دو ماہ کے قیمتوں کے فرق کو اضافہ بنا کر پیش کیا اور سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق عوام کو مس لیڈ کیا جاتا ہے دوران سماعت نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ بجلی کمپنیوں نے اضافی بل بھجوانے پراپنے جواب دے دئیے ہیں اگر جواب تسلی بخش جاری نہ ہوا تو کمپنیوں کوشوکازنوٹس جاری کریں گےبجلی کمپنیوں کی اووربلنگ کے معاملے کومارچ تک فائنل کردیں گے جبکہ بجلی کمپنیاں فروری تک خراب میٹرزتبدیل کردیں گی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">