راولپنڈی (سی این پی)ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے الیکشن مہم سے روکنے ، گھروں پر چھاپے اور ہراساں کئے جانے خلاف دائر پٹیشن الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے اور ہدائیت کی ہے کہ اس پٹیشن کو درخواست تصور کرتے ہوئے قانون کے مطابق درخواست گزار کی شکایات کاازالہ کرے عدالت میں یہ پٹیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56سے تحریک انصاف کے امیدوار شہریارریاض نے دائر کی تھی ملک محمد فیصل کے ذریعے دائر پٹیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوراین اے57کے ریٹرننگ افسرکے علاوہ سی پی او راولپنڈی کو فریق بنایا گیا تھاگزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل ملک فیصل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نوید احمد سجاد راجہ بھی موجود تھے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ درخواست گزار تحریک انصاف سے وابستہ این اے57سے انتخابی امیدوار ہے جسے انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے پولیس نہ صرف درخواست گزار کے گھر اور انتخابی دفاتر پر بار بار چھاپے مار کر کارکنوں اور سپورٹروں کو بھی خوفزدہ کرتی ہے بلکہ جن عمارتوں میں انتخابی دفاتر قائم ہیں ان کے مالکان کو بھی عمارتیں خالی کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے اسی تناظر میں تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدرراجہ وقاص کے گھر پولیس نے دھاوا بولا جہاں پر بزرگ کو دھکے دینے کے باعث ہارٹ اٹیک سے ان کا انتقال بھی ہو گیا عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد تمام منسلکہ دستاویزات کے ساتھ پٹیشن الیکشن کمیشن کو بھجوا تے ہوئے نمٹا دی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">