اسلام اباد (سی این پی) وکیلوں کو چونا لگانے والا سٹار مارکیٹنگ کا نوسر باز گرفتار ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کر دی واضح رہے کہ بلال شاکر نامی شخص جو خود کو سٹار مارکیٹنگ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بتاتا ہے لیکن دراصل وہ مبینہ طور پر بہت بڑا نوسر باز ہے جس نے سی ڈی اے کے سابق چیئرمین عنایت الہی سمیت ارمی افیسرز اور وکیلوں کو بھی نہیں چھوڑا اور مختلف چکر دے کر کروڑوں روپے لوٹ لیے تھانہ لوئی بھیر میں ملزم بلال شاکر کے خلاف دو کروڑ 75 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا مقدمہ درج تھا جس پر اس کی ضمانت سیشن کورٹ اسلام اباد سے خارج ہو چکی تھی تا ہم ہائی کورٹ نے اس کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی تھی اسی دوران اس نے اسلام اباد کے ایک وکیل کو جو کئی مقدمات میں اس کے ڈسے ہوئے لوگوں کا وکیل تھا کو افغانستان کے نمبروں سے دھمکی امیز میسج اور کالیں کروائیں جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج تھا گزشتہ روز ٹاپ سٹی کے اندر کلاشنکوفوں سے مسلح ہو کر ایک شخص انعام اللہ پر حملہ کرنے اور اسے دھمکیاں دینے پر تھانہ نصیر اباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور وہاں سے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے جبکہ دو کروڑ 75 لاکھ کے مقدمے میں ملوث ہونے والے اسی ملزم کی ضمانت اج اسلام اباد ہائی کورٹ سے بھی خارج ہو گئی ہے ملزم بلال شاکر ڈاو¿ن ٹاو¿ن کے نام سے ٹاپ سٹی میں ایک پلازے کا دعوی دار ہے جبکہ اس کے تمام پارٹنرز نے اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج کرا رکھے ہیں کہ اس ملزم نے انتہائی چالاکی ہوشیاری سے نوسر بازی کرتے ہوئے کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">