اسلام آباد (سی این پی) نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے ۔ عام انتخابات کے انعقاد میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں ۔ الیکشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پولیس ، رینجر ،ایف سی اور پاک فوج سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میںصر ف چار روز باقی رہ گئے ہیں، قومی اسمبلی کی دو سو چھیاسٹھ نشستوں پر انتخاب ہو گا ، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے جہاں جمہوری حکومت کا انتخاب عوام کرتے ہیں ،ملک میں میں آنیوالے انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات بہت ا چھے کر لئے ہیں ۔ سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے مرحلے پولیس ، دوسرے میں رینجر ایف سی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سکیورٹی کی تیسری ٹئیر پاک فوج کے پاس ہو گی ، پاک فوج کوئیک ریسپانس کے طور پر سیکیورٹی فرائض سر انجام دے گی ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات میں 12کروڑسے زا ئد شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 6 کروڑ90 لاکھ مرد اور 5 کروڑ 90لاکھ سے زائد خواتین رجسٹرڈ ووٹر ز شامل ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جہاں سب کو تنقید اور اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے، نگران حکومت پرامن اور شفاف انتخابا ت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کھل کر کا ر روا ئیاں کر رہا ہے اس کے لئے سیکورٹی فورسز ہر پل مکمل طور پر تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان میں سر گرم عمل ہیں ان دہشتگرد تنظیموں نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا رکھا ہے ، طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد افغانستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے 2008 کے انتخابات بھی دہشتگردی کی خوف کی فضا میں ہوے تھے ، ابھی بھی ہماری سکیورٹی فورسز ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں ، انہوں نے کہا نگران حکومت نے اپنے مختصر دور میں ملکی کی معیشت کی بہتری کے لئے اہم اقدانات کئے ۔ نگران حکومت کے معائدوں کو آنیوالی حکومت بھی جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو رغب کیا جارہا ہے ۔
٭٭٭٭٭