تحریک انصاف نے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی (سی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے 4سے 6 فروری کے لیے لیاقت باغ میں تاریخ ساز عوامی جلسہ عام کے لیے راولپنڈی کی انتظامیہ سے تحریری اجازات مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ لیاقت باغ میں عوام کاسمندر پی ٹی آئی کی حریف سیاسی جماعتوں کے عزائم کو اپنی لہروں میں بہا کر لے جائے گا ہمیں اجازات نہ ملی تو اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا

پی ٹی ائی سے ناانصافی عوام برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں پی ٹی ائی ائین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے دوسری جماعتوں کی طرح ہمیں بھی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازات ملنی چائیے تاکہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں

لیاقت باغ میں ا نتخابی جلسے کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راہنمائ اور حلقہ این اے 56 کے امیدوار شہر یار ریاض نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے رکھی ہے کہ 4فروری سے 6فروری کے دوران کسی بھی دن کے لیے ہمیں جلسہ کرنے کی اجازات دی جائے

انھوں نے کہا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جس قانون کے تحت جلسے کی اجازات دی گئی تھی اسی قانون کے مطابق ہمیں بھی جلسہ کرنے کی اجازات ملنی چائیے پنڈی انتظامیہ کو قانون و انصاف کے تقاضے پورے کرکہ اپنی غیر جانبدار ثابت کرنی چائیے

شہر یار ریاض نے پارٹی کارکنوں اور مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار ہوکر ہمیں لیاقت باغ میں جلسے کی اجازات دیں عوام کا سمندر لیاقت باغ کے اس جلسے کو تاریخ ساز بنا دے گا

ہماری دو حریف سیاسی جماعتیں تو لیاقت باغ کو بھرنے میں ناکام رہی ہیں انکو ہم عوامی طاقت سے لیاقت باغ بھر کہ دکھادینگے جو ہماری کامیابی اور حریف سیاسی جماعتوں کی شکشت کا اعلان ہوگا

حلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نگران حکمرانوں کی فیورٹ سیاسی جماعتوں کی فریق بننے سے گریز کرئے اور اپنا نیوٹرل کرادار ادا کرتے ہوئے ہمیں لیاقت باغ میں تاریخ ساز جلسہ کرنے کی اجازات دے تو عوام دمادم مست قلندر کر کہ دکھا دینگے

انھوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں جلسے کا ہمیں قانونی حق حاصل ہےاور یہ حق ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا 8فروری کے انتخابی معرکے میں عوام ووٹ کی طاقت سے پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار بھاری مینڈیت سے نوازے گی

انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تقدیر ہم بدلیں گے قومی ترقی اور ملک کو عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرینگے انے والا کل ہمارے غیور عوام کا ہے جنکے روشن مستقبل کے لیے ہم نے اپنا دن رات ایک کردیا ہے

شہر یار ریاض نے کہا کہ انتخابی مہم اپنے اخری مراحل میں داخل ہونے جارہی ہے لیاقت باغ کا جلسہ الیکشن میں ہماری کامیابی کی سمت کا تعین بھی کردے گا