آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا ڈپلومیٹک انکلیوسکیورٹی ڈویژن کا دورہ

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا ڈپلومیٹک انکلیوسکیورٹی ڈویژن کا دورہ،آفیسرز میس اور گھڑ سواری کلب کا افتتاح کیا،ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر سی پی او سکیورٹی ڈویژ ن اورایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن بھی موجود تھے

آئی سی سی پی او نے ڈپلومیٹک انکلیومیں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اورآفیسرز میس اور گھڑ سواری کلب کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں سے ملاقات کی،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو سفارت خانوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے

ڈپلو میٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے موثر نگرانی کی جائے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے متعلق ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-یا “آئی سی ٹی – “15ایپ پر اطلاع دیں۔