سید ذیشان علی نقوی کی انجم عقیل خان کے اعزاز میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد

اسلام آباد(سی این پی)حلقہ NA-46 سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کی جانب سے انجم عقیل خان کے اعزاز میں شاہ اللہ دتہ میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد ۔ عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مسلم لیگ ن حلقہ 46 کے نامزد امیدوار انجم عقیل خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

جلسے میں سابق ڈپٹی میئر سید زیشان نقوی ، سید زکی حیدر شاہ ، اعظم خان، زعیم شاہ ، کرنل نوید، صمد خان ، سید لیاقت شاہ ، اسد شاہ ، ملازم شاہ ، حامد شاہ ، اکبر شاہ ، طاہری شاہ ، ملک نور اعوان، اشتیاق شاہ، ملک مہربان، عجائب شاک، ملک یاسر، سیف علی شاہ، مجاہد شاہ، میڈم فرح اکبر صدر فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد خواتین ونگ، نسرین اشرف صدر NA/ 46 خواتین ونگ ، نرگس ناصر اور دیگر مسلم لیگی خواتین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔۔ سید ذیشان نقوی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔ انجم عقیل خان نے کہا سادات برادری کا مشکور ہوں ، کامیابی کا سفر الله کے فضل سے جاری ہے ۔۔ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور حلقے کی تعمیروترقی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔۔