لاہور(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے ،مریم نوازنے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ،چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پنشن اصلاحات کی یقین دہانی کرادی
اگیگا کے وفد نے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں مریم نوازسے ملاقات کی ، مریم نوازشریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا
وفد میں اگیگا پاکستان کے چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ اگیگا پاکستان کے صدر چوہدری سرفراز، اگیگا پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگیڑا، صدر اگیگا پنجاب راجہ طاہر، جنرل سیکرٹری اگیگا پنجاب ندیم اشرفی اور سینیئر وائس چیئرمین اگیگا پنجاب رخسانہ انور سمت دیگر قائدین نے شرکت کی۔
مریم نواز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے ، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ان شاءاللہ
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے،سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں
سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں
اس موقع پر رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین کا سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔