منتخب ہو کر لوگوں کیلئے فنڈز اور نوکریاں لیکر آئوں گی، سمیرا گل

راولپنڈی(سی این پی) ملک کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب بھی اقتدار میںآئی اس نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کام کیا ۔ کامیاب ہو کر غریب عوام کیلئے آسانیاں اور انھیں مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے، لئی کے کنارے رہنے والوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری لائیں گے میں قیادت کی مشکور ہوں انہوںنے مجھے دوسری مرتبہ این اے 56کا ٹکٹ دیا آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری نیئر حسین بخاری، جنہوں نے مجھے آپ لوگوں کیلئے نمائدہ نامزد کیا اور اگر آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ااور 8فروری کو تیر کو جتوایا میں منتخب ہو کر قیادت سے آپ لوگوں کیلئے فنڈز اور نوکریاں لیکر آئوں گی پیپلز پارٹی تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سال میں ڈبل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56سے پیپلز پارٹی کی نامزد امید وار سمیرا گل نے این اے 56بنی چوک آخری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عامرمر فدا پراچہ ،راجہ عامر کریم ،نائب صدر پنجاب ملک خالد نواز بوبی میاں خرم رسول، چوہدری افتخار،راجہ الطاف ،سکندر شاہ ، ناصر میر رانا رفاقت اور دیگر نے بھی بنی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکش جیت کر حکومت بنائے عوامی دور ہوگا وزیر اعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری کو بنائیں گے جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی وہ آج 8فروری کو گھروں سے نکلیں تیر کے نشان پر مہر لگا کر عوام کا استحصال کرنے والوں کا احتساب کریں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔