لاہور (سی این پی)مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے تمام پارٹیوں کو مل بیٹھ کر حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری مولانا فضل الرحمن اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دے دیا ہے۔نہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ اج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں ۔ اپ کی انکھوں میں صاف خوشی کی لہر اور چمک دیکھ رہا ہوں یہ چمک کہہ رہی ہے کہ میرے پاکستان کو سنوار دو یہ چمک کہہ رہی ہے کہ پاکستان زخمی ہے ہماری زندگیوں میں روشنی تبدیلی انی چاہیے چمک پاکستان کو ایک خوبصورت ملک بنا دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ خطاب انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ نون سب سے بڑی جماعتعت بن کر ابھری ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس ملک کو بھنور سے نکالیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اج بھی نکالنے کا اہتمام کر رہے ہیں ہم سب پارٹیوں اور فرد واحد کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ان کو بھی یہ دعوت دیتے ہیں۔
کہ اس زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اؤ ہمارے ساتھ مل کر چلیں انہوں نے کہا کہ اپ کو معلوم ہے کہ ہم نے کس طرح پاکستان کو مالیاتی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کر کیا اپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کس طرح خوشحال ہوتا جا رہا تھا ہم نے دفاعی صلاحیت کے لیے جو کردار ادا کیا وہ بھی اپ کے سامنے ہیں اور اپ جانتے ہیں میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے معاشرتی معاشی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کام کیا اور خدمت کی ہے اپ جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کا ٹریک ریکارڈ ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے تو ضروری ہے کہ دوسری پارٹیوں سے مل بیٹھ کر ایک حکومت قائم کریں اور پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سیاستدان پارلیمنٹ افواج پاکستان میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں گے ۔ملک میں اس طرح کا استقام کے لیے کم از کم 10 سال چاہیے پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا سب کو مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہوں گے نواز شریف نے کہا سادہ اکثریت نہ ہونے پر اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور کہا کہ ہممیاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف کو اصف زرداری مولانا فضل الرحمن اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دے دیا ہے۔ انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ اج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں ان کا کہنا تھا کہ روشنیاں پھر لوٹ کر ائیں گی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا نون لیگ کے جیتنے والے امیدوار اب سیاست عبادت سمجھ کر کریں اور عوام کے مسائل حل کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">