اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، آزادحیثیت سے لڑنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کی وحدت المسلمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے آزاد کامیاب امیدواروں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شمولیت لازمی ہے اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو وحت المسلمین پارٹی میں شمولیت کاگرین سگنل دے دیا گیا ہے ،انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد تمام امیدوار دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے امید واروں کی تعداد100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وحد المسلیمن کی قومی اسمبلی کی صرف ایک سیٹ ہے
الیکشن سے ایک روز قبل وحدت المسلمین علامہ ناصر راجہ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ میں ملاقات کی تھی تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس ملاقات میں تمام معاملات طے کئے گئے تھے
ترجمان وحدت المسلمین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی آئے گا ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے